اسلام آباد،28 جولائی (اے پی پی ): وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جو بیانیہ مریم صفدر کشمیر کے اندر لے کے گئیں اس کی وجہ سے ن لیگ کو شکست ہوئی۔
بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو قربانیاں دیتے ستر سال سے زائد ہو گئے ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ کشمیری غلام ہیں، کیا برہان وانی کی قربانی غلامی کا نتیجہ ہے۔











