بہاولنگر : ہیپاٹائیٹس کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام  سیمینار کا انعقاد

37

بہاولنگر ، 28 جولائی ( اےپی پی):  ہیپاٹائیٹس کے عالمی دن کے حوالے سےسیمینار کا انعقاد محکمہ صحت کے زیر اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی نے کی سیمینار میں  محکمہ صحت کے افسران ملازمین ڈاکٹرز کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعیم عطاء اور دیگر مقررین نے کہا کہ  ہیپاٹائٹس مہلک اور خطرناک بیماری ہے جس سے بچاؤ ضروری ہے، ضلع بھر کے 5 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہوچکے ہیں۔ سینکڑوں افراد اب بھی موذی مرض ہیپاٹائٹس میں مبتلاء ہیں ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے حوالے سے بہاولنگر پنجاب بھر تیسرے نمبر پر ہے

احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے زریعے ہی اس مرض سے نجات ممکن ہے، ہیپاٹائٹس مرض کی آگاہی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ہیپاٹائٹس کی آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں فری کیمپ بھی لگائیں جائیں گے۔