اسلام آباد،29جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر براۓ سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں لیڈرشپ سٹریٹیجی پراجیکٹ مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے، وقت کی کوئی قید نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ پراجیکٹ مینجمنٹ پروگرام اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت اور تعلیمی نظام کی بہتری جانب اہم قدم ہے۔