اوکاڑہ،29 جولائی (اے پی پی): عالمی یوم برائے انسداد ہیپاٹائیٹس کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام آگاہی واک اور سیمینار کاانعقادکیا گیا۔ جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرسجاد گیلانی، ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر شاہد ڈوگر، پروگرام ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر خورشید بلوچ، پیرا میڈیکل سٹاف اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
ڈاکٹر شاہد ڈوگر نے سیمنار میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہیپاٹائیٹس کے علاج و بچاؤ کے بارے میں بتایا کہ ذاتی نگہداشت کے اصول اور سادہ طرز زندگی اپنانے، معیاری خوراک اورصاف پانی کے استعمال سے اس مر ض سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے ہیپاٹائیٹس بی۔ سی کی تشخیص و علاج کی مفت سہولت کے متعلق بتایا کہ ضلع اوکاڑہ کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں، ہیپاٹائیٹس کلینکس، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں دستیاب ہے۔