اسلام آباد، یکم اگست ( اےپی پی): اتوار کو ”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” پروگرام میں ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعہ عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ، 2010ء سے 2020ء کے دوران شہروں کا جو پھیلائو ہوا اتناگذشتہ دور میں نہیں ہوا،، اب ہر جگہ ماسٹر پلان ہوں گے، دبئی کی طرح کثیرالمنزلہ عمارتیں بنائیں گے، شہروں کا پھیلائو روکیں گے، لاہور میں راوی سٹی بنا رہے ہیں، کراچی کی طرح پانی کی زیر زمین سطح کم ہونے کی وجہ سے لاہور میں بھی ٹینک مافیا کے آنے کا خدشہ ہے، بنڈل آئی لینڈ کا منصوبہ تھا یہ سندھ کے مفاد میں ہے لیکن سندھ حکومت بنانے نہیں دے رہی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ لاہور میں تین ویسٹ ٹریٹمنٹ یونٹ لگائیں گے۔











