اسلام آباد، یکم اگست ( اےپی پی): اتوار کو ”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” پروگرام میں ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعہ عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم 10 نئے ڈیم بنا رہے ہیں جو بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے پانی کی ضرورت کو پورا کریں گے ۔آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے گندم امپورٹ کرنا پڑتی ہے، پچھلے سال گندم ، چاول اور مکئی کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔











