کمشنر جاوید اختر محمود سے ایلیا شعیب میڈیکل طالبہ کی ملاقات، شکایت کو  میرٹ پر حل کیا جائے گا، کمشنر

148

 

ملتان،02اگست (اے پی پی): کمشنر جاوید اختر محمود سے ایلیا شعیب میڈیکل طالبہ کی ملاقات ہوئی۔ ایلیا شعیب نے ویڈیو بنا کر بااثر رشتہ داروں کی جانب سے زمین پر قبضہ کی شکایت کی تھی۔ کمشنر کا اے سی ریونیو خالد مسعود ستی کو طالبہ کے ریونیو مسائل حل کرنے کا حکم صادر فرما دیا۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ پورے معاملے کو از خود مانیٹر کر رہا ہوں، کوئی پریشر نہیں ہے اور کہا کہ ایلیا شعیب کی شکایت کو  میرٹ پر حل کیا جائے گا۔

کمشنر کا اے سی آر کو ریونیو ریکارڈ نکلوا کر فوری نشاندہی کروانے کا حکم بھی جاری کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی مسائل کے فوری حل کے واضح احکامات ہیں۔