ملتان،02اگست(اے پی پی):ریونیو عوامی خدمت کچہریاں شہریوں کے ریونیو مسائل کے حل کا ذریعہ بن گئیں، رضا ہال میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری عوام کا جم غفیر آگیا ریونیو خدمت کچہری میں سب سے زیادہ درخواستیں قبضہ مافیا کے خلاف موصول ہوئیں اولاد کی جانب سے گھر سے نکالے گئے والدین بھی داد رسی کے لئے ریونیو کچہری پہنچ گئے کچہری میں وراثتی انتقال میں تاخیر اور انتقالات میں غلطیوں کی اصلاح کے لئے درجنوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے درجنوں درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئےعلی شہزاد نے وراثتی انتقال میں تاخیر بارے درخواستوں پر24 گھنٹوں کے اندر عملدر درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے تحفظ حقوق والدین آرڈیننس کے نفاذ کے بعد گھروں سے بیدخل کئے گئے والدین کے لئے ریونیو خدمت کچہری امید کی کرن بن گئی ہے۔
بیوی اور بیٹوں کی جانب سے گھر سے بیدخل کئے گئے چونگی نمبر14 کے رہائشی عمررسیدہ عبدالمجید کی ڈی سی سے انصاف کی اپیل عبدالمجید کی گھر کا قبضہ دلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھر کی رجسٹری اور انتقال میرے نام ہے،اس کے باوجود گھر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کممشنر نے عبدالمجید کی درخواست پر ریونیو ریکارڈ طلب کر لیا۔
ریونیو کچہری میں جلال پور چک84 کے رہائشی اللہ دتہ کی قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرانے کی التجا کی اللہ دتہ نے درخواست دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا نے حملہ کرکے زخمی کردیا ہے، پولیس ڈاکٹ جاری نہیں کررہی اللہ دتہ نے ڈی سی سے اپیل کی کہ قبضہ مافیا محصول ہڑپ کررہا ہے،رقبے کا قبضہ دلایا جائے ڈپٹی کمشنر نے اللہ دتہ کو زمین کا قبضہ دلانے کے لئے اے سی جلالپور پیروالا کو ہدایات جاری کردیں۔
شہری کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ایک پٹواری کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے شہری نے شکایت کی تھی کہ متعلقہ پٹواری نے انتقال میں تاخیر کرکے فریق مخالف کو حکم امتناہی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
ریونیو عوامی خدمت کچہری میں اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان موجود تھے اے سیز خواجہ عمیرمحمود،عدنان بدر، سب رجسٹرارز کامران بخاری اور جمیل حیدر بھی موجود تھے اور تمام تحصیلدار، قانون گو،پٹواری،اراضی ریکارڈ سنٹر اور ڈومیسائل برانچ کا عملہ بھی موجود تھا۔











