آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر چوہدری انوار الحق اور ریاض احمد کامیاب ہوگئے

33

آزاد کشمیر، 03 اگست  ( اےپی پی): آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب  میں  تحریک انصاف کے چوہدری انوار الحق   اور ریاض احمد  32/32 ووٹ لیکر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب  گئے۔ سپیکر کے لیے تحریک انصاف کے چوہدری انوارالحق اور پیپلز پارٹی ومسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اس موقع پر قانون سازاسمبلی کے کل  53 ممبران میں سے 49 ممبران اسمبلی ووٹنگ کے وقت حاضر تھے۔ سپیکر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 2 ووٹ مسترد ہوئے۔سبکدوش ہونے والے سپیکر شاہ غلام قادر نے نو منتخب سپیکر سے  حلف لیا۔ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے کل 47 ووٹ ڈالے گئے۔نو منتخب سپیکر چوہدری انوار الحق نے ریاض احمد سے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔سپیکر چوہدری انوار الحق اور ڈپٹی سپیکر ریاض احمد نے اپنی لیڈرشپ، عوام اور ممبران اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔