کوئٹہ 03 اگست (اے پی پی): خاتون اول ثمینہ علوی نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن اور لیڈیز پردہ کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پر خاتون اول نے کہا کہ اگر گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن اور پردہ کلب محنت سے کام کریں اور دنیا سے اپنا لوہا منوائیں تو ہر انسان اور ادارہ آپ کی مدد کو آئے گا اور آپ کے مسائل کو آگے پہنچا?ں گی اور ان کو حل کروانے کی پوری کوشش کروں گی۔











