متفقہ ضابطہ اخلاق کے بعد پنجاب میں پانچویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم نافذ ہو گیا ہے، یکساں نصاب تعلیم میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے، علامہ طاہر اشرفی

27

اسلام آباد۔3اگست  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ امور  حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ  کل سے پنجاب میں یکساں نظام تعلیم نافذ ہو چکا ہے، یکساں نصاب میں اقلیتوں کا سب سے زیادہ تحفظ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام ‘ملی ارتباط :مختلف مسالک کے درمیان روابط و حسن تعامل کا لائحہ عمل’ کے عنوان پر منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا

 یکساں نصاب تعلیم میں ایک جملہ ایسا نہیں ہے جس سے کسی مذہب یا مسلک کی دل آزاری ہو، متحدہ علما بورڈ نے کئی دن لگا کر ایک ایک کتاب کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ  اسلامی نظریاتی کونسل ایک نعمت کی صورت میں قانون ساز ادارہ ہے، وزیراعظم کہہ چکے ہیں اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات دے، ہم اس پر عملدرآمد کرتے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد بل بہت زیر بحث ہے، اسلام میں خواتین کو سب سے زیادہ حقوق اسلام نے دیئے ہیں۔