اوکاڑہ،04اگست (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے یوم شہدائے پولیس پر شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ڈی پی آفس میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہداء کی یادگار پر سلامی پیش کی اورشہداءکے درجات بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
پولیس شہداء کی فیملیز کو ڈی پی او نے تحائف بھی تقسیم کیےبعد ازاں ڈی پی او آفس میں یوم شہداء کے حوالے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی پی او سمیت ایس پی انوسٹی گیشن اے ایس پی پولیس افسران اور شہداء کی فیملیزنے شرکت کی۔











