صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں کی ملاقات،ٹورنامنٹ کو صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کی سمت اہم پیش رفت قرار دیا

12

کوئٹہ، 4 اگست( اے پی پی ):  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے۔ صدر مملکت نے ٹورنامنٹ کو ویمن امپاورمنٹ اور ملک میں صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کی سمت اہم پیش رفت قرار دیا۔

 صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسپورٹس ایونٹس سے صحتمند مقابلہ کا رجحان پیدا ہوتا ہے، خواتین کرکٹرز نے اپنی محنت اور لگن سے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں دنیا کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔

ویمن کرکٹرز نے ملاقات میں کرکٹ لیگ کے انعقاد پر کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال، گورنر سید ظہور آغا، سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان عمرام گچکی بھی موجود تھے۔