ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 4 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

35

ملتان، 05 اگست (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے عدم توجہی غفلت کا شکار 4 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ہیں،بچوں کو سبزہ زار بوسن روڈ سے بھیک مانگتے، کچرا چنتے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

 حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ امتیاز، 10 سالہ تنویر، 9 سالہ نوید، 11 سالہ عدنان شامل ہیں۔ بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے   جبکہ لواحقین کی تلاش جاری ہے، لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔