سکھر: پولیو مہم کاچوتھا روز ،ٹیموں نے ستر فیصد ٹارگٹ پورا کرلیا

37

سکھر،05اگست(اے پی پی ) :ملک کے 68 اضلاع کی طرح صوبہ سندھ کے تیسرا بڑے ضلع میں بھی پولیو مہم چوتھے روز سے جاری ہے اور محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیمیں گھر گھر جاکر اور فکسڈ و ٹرانزٹ پوائنٹس پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے متحرک ہیں۔

  سکھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اس حوالے سے کہا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ٹیموں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے مقرر کردہ ٹارگٹ میں سے 70 فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیا ہے اور باقی ماندہ ٹارگٹ بھی کل تک مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ  ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ ضلع میں کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہنے پائے، اس لیے ہماری ٹیمیں ٹارگٹ مکمل ہونے کے بعد بھی کسی بھی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائیں گی۔