خطے سےپولیو کو ختم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے؛ڈاکٹر فیصل سلطان

19

چمن،06 اگست (اے پی پی ): وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کو صحت کارڈ کی فراہمی  ضروری ہے تاکہ بلوچستان کے غریب  عوام کو صحت کے مواقع مل سکے ،اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کروں گا،خطے سےپولیو کو ختم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں چمن پاک افغان بارڈر کے  دورہ  کے موقع پر کیا  جہاں انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر کئے  گئے پولیو ویکسین اور کرونا ویکسین کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

انھوں نے خود بھی پولیو ٹیموں کے ورکرز سے ملاقات کی اور پولیو اور کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے کیے گئے انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی اور ان کے انتظامات کو سراہا گیا۔

دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت  نے کہا کہ چمن بارڈر کا اس لئے دورہ کیا کہ وہاں پر پولیو اور کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کے لئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لے سکوں کیونکہ پولیو پوری دنیا سے  ختم ہوچکی ہے مگر اب تک افغانستان اور پاکستان میں موجود جس کو ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کراچی میں کرونا ویکسین کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کراچی میں لاک ڈان کرنا پڑا ہے یہ سندھ حکومت کا اچھا اقدام ہے ۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے عوام ماسک کا استعمال کریں ،سماجی فاصلہ رکھیں اور ویکسین لگائیں تاکہ کرونا وائرس کا خاتمہ ہو سکے۔