مون سون آزادی شجر کاری مہم بھر پور انداز سے جاری ہے؛کمشنر ملتان جاوید اختر محمود

18

ملتان 05 آگست (اے پی پی ):   کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ مون سون آزادی شجر کاری مہم کے سلسلے میں بھر پور انداز سے جاری ہے۔ شہر کی گرین بیلٹس کو سایہ دار مقامی اور دیگر درختوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ ماہ اگست میں ہزاروں کی تعدادمیں درختوں کو شہر کے مختلف مقامات پر لگانے کی منصوبہ بندی تیا ر کر لی ہے۔ قعلہ کہنہ قاسم باغ کے اطراف میں شجر کاری کے ساتھ ساتھ اس کی تزئن وآرائش پر کام کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار  انہوں نے  مون سون شجر کاری کے سلسلے میں 9نمبرچوک تا خیام سینما چوک تک ٹرمینلیاکے درختوں کی شجر کاری کے موقع پر کیا۔

کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ شہر کے مقامات جن میں سکول ،کالجز، ہسپتال، سرکاری دفاتر اور دیگر مقامات جہا ں جہاں درختوں کی ضرورت ہے شجر کاری کر رہے ہیں۔اس سلسلے کو دسمبر تک مسلسل جاری رکھے گے۔ پی ایچ اے ملتان شہر میں جوش و خروش کے ساتھ شجر کاری میں مصروف ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے کلین اینڈ گرین وژن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔ قعلہ کہنہ قاسم باغ کو بہتر حالت میں بحال کریں گے۔

 اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ کمشنر ملتان اور چیئرمین پی ایچ اے کی سر براہی میں دن رات شجر کاری میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے کو بلد تعطیل جاری رکھے گے، پی ایچ اے ملتان نے نو نمبر تا خیام سینما تک 60سے زائد ٹرمینلیا درختوں کی شجر کاری مکمل کر لی ہے۔