ملتان، 08 اگست ( اےپی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنرز کو روٹس کی انسپکشن کے احکامات جاری کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بابر نے ہنگامی دورے شروع کر دیئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر ڈوگر نے مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ بارگاہوں کا معائنہ بھی کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے روٹس پر لائٹنگ،ٹف ٹائیل اور تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ بھی لیا ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مرکزی جلوسوں کے روٹس کو سو فیصد کلئیر کرے گی۔
محرم الحرام ایام میں تمام محکمے ترجیحی بنیادوں پر سروسز فراہم کرینگے، علی شہزاد نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے مذہبی رہنماء ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کہا اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ تحصیلوں میں ترقیاتی کاموں کی ازخود نگرانی کریں۔











