ووٹنگ مشین سے انتخابات میں دھاندلی کے سدباب میں مدد ملے گی، نتائج بروقت  موصول  ہوں گے؛ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  

17

اسلام آباد،9 اگست  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ووٹنگ مشین سے انتخابات میں دھاندلی کے سدباب میں مدد ملے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات کے نتائج بروقت  موصول  ہوں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹر کی  رازداری متاثر نہیں ہوگی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر سید شبلی فراز کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ کے دوران کیا۔ صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا۔  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابی عمل میں شفافیت آئے گی، ووٹنگ مشین سے انتخابات میں دھاندلی کے سدباب میں مدد ملے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات کے نتائج بروقت  موصول  ہوں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹر کی  رازداری متاثر نہیں ہوگی۔

  بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر سید شبلی فراز  نے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار ہوئی ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین مؤثر ، قابل اعتماد  اور دوبارہ  استعمال کی جاسکتی ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے   الیکٹرانک ووٹنگ مشین قلیل مدت میں تیار کی۔

 صدر عارف علوی نے سینیٹر شبلی فراز اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ووٹنگ مشین  کی تیار ی پر مبارکباد  دی۔ سینیٹر شبلی فراز نے ووٹنگ مشین کی تیاری میں ذاتی دلچسپی  اور  حوصلہ افزائی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

اے پی پی /ڈیسک/قرۃالعین