کوئٹہ 09 اگست (اے پی پی): چئیر مین روایت حلال کمیٹی مولانا عبدلاخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اجلاس منعقد ہوا جبکہ کوئٹہ، پشاور اور دیر سے چاند کی شہادت موصول ہوئی اور یکم محرم الحرام 10 اگست کو ہوگا، چئیر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدلاخبیر آزاد نے کمشنر آفس کوئٹہ میں دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور، اور سپارکو سپیز کے نمائندگان سمیت زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوئے محرم الحرم کے چاند کے حوالے سے کوئٹہ، پشاور دیر سے چاند کی شہادت موصول ہوئی ہیں ملک بھر دیگر شہروں سے محرم الحرم کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی _مولانا عبدلاخبیر آزاد نے کہا کہ یکم محرم الحرام 10 اگست کو ہوگا یومِ عاشور 19 اگست کو منایا جائے گا، پریس کانفرنس میں ملک و قوم کے لئے دعا کی گئی۔











