ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی تنصیب اور ریفلنگ کیخلاف میگا کریک ڈاؤن

48

ملتان،10اگست (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی تنصیب اور ریفلنگ کیخلاف میگا کریک ڈاؤن، ایل پی جی سلنڈر کی حامل 102 کمرشل گاڑیاں،3 بس سٹینڈ سیل کردیے گئے ہیں۔

سیکرٹری آر ٹی اے نے کریک ڈاؤن کے دوران 3 ڈرائیور بھی گرفتار کئے ان کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر شہر بھر میں ضلعی ٹیمیں متحرک ہوگئیں ہیں جنرل بس سٹینڈ پر ایل پی جی ری فلنگ کے 2 یونٹس بھی سربمہر کردیے گئے ہیں مدینہ فلائنگ کوچ،حسن ٹریولز اور نواز ٹریولز کے اڈے سیل کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کسی صورت ایل پی جی کا غلط استعمال نہیں ہونے دینگے، ڈپٹی کمشنر نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ کمرشل و نجی گاڑیوں کے مالکان ازخود سلنڈرز اتار دیں اور کہا ایل پی جی کی ریفلنگ ایک خطرناک اور جان لیوا عمل ہے

ضلع بھر میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں اورایل پی جی یونٹس کی چیکنگ کی جائے گی۔