جولائی2021 میں بھی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہنے کا ریکارڈ

41

اسلام آباد، 10 اگست ( اےپی پی): جولائی2021 میں بھی  ترسیلات زر  2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔ ترسیلات مسلسل 14 ماہ تک  2 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا ریکارڈ ہے، سٹیٹ بینک کے مطابق یہ جولائی میں آنے والی ترسیلات زر کی دوسری بلند ترین سطح ہے۔نموکے لحاظ سے ترسیلات ِزر پچھلے ماہ کے مقابلے میں 0.7 فیصد بڑھیں۔عیدالاضحی کی وجہ سے گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں ترسیلات 2.1 فیصد کم ہوئیں۔ عیدالاضحی کی وجہ سے جولائی میں پچھلے سال کے مقابلے میں ایام کار کم رہے۔جولائی 2021 کے دوران سعودی عرب سے ترسیلات زر 641 ملین  ڈالر رہیں۔یو اے ای سے 531 ملین ڈالر، برطانیہ 393 ملین  ڈالراور امریکہ سے 312 ملین ڈالر سے آئے۔ گذشتہ سال سے ترسیلات زر کی آمد میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔باضابطہ طریقوں کے استعمال کی ترغیب اس کی بڑی وجہ ہے ۔

حکومت اور سٹیٹ بینک کے فعال پالیسی اقدامات اس بہتری کی بڑی وجہ ہیں۔