ملتان،11اگست(اے پی پی): کمشنرجاوید اختر محمود کا شہراولیاء میں سبزے کی بہار لانے کا سفر جاری، ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے 14 اگست تک 70 ہزار تیار درخت لگانے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے سیوڑہ چوک پر پودا لگاکر جشن آزادی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ اور ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے بھی پودے لگائے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ سیوڑہ چوک گرین بیلٹ پر 4 سو پودے لگاکر گرین بیلٹ بحال کی جائے گی، سایہ دار درخت لگانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔
کمشنر نے کہا کہ تمام ادارے جشن آزادی کے حوالے سے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور کہا ترقیاتی اداروں کو ہر نئی سکیم میں شجرکاری یقینی بنانے کا حکم دیاگیا ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے شجرکاری کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔











