لاہور، 11 اگست (اے پی پی): بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست کی تاریخ ساز تقریر میں تمام مسلمان پاکستانیوں اور پاکستانی اقلیتوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ آپ کو اپنے مذہبی عقائد اختیار کرنے کی مکمل آزادی ہے اور آپ آزاد ہیں اپنی مساجد گردوارے مندر اور چرچ میں جانے کے، قائد اعظم کے فرمان کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور پریس کلب کی انتظامیہ اور عہدیداران نے پریس کلب میں قومی یوم اقلیت کے موقع پر سیمینار اور جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا ،اس موقع پر وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ ہیں کیونکہ 11 اگست اور قائد اعظم کی تاریخ ساز تقریر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی زندہ علامت ہے اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا قیام اور اس کی تکمیل ممکن ہی نہیں تھی امن اسلام کا پیغام ہے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے مطابق مسلمانوں پر اقلیتوں کی حفاظت لازم ہے اور انھوں نے نجران کے مسیحیوں سے جو حفاظتی اور بھائی چارے کا معاہدہ کیا تھا مسلمان قیامت تک اس کے پابند ہیں چنانچہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں یہاں جبری مذہب کی تبدیلی کی ہرگز اجازت نہیں علاوہ ازیں اقلیتیں اپنی مذہبی تعلیمات کے مطابق تعلیمی نصاب پڑھنے میں آزاد ہیں یکساں تعلیمی نصاب رائج کرنے کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ اقلیتوں کو اسلامیات کا مضمون پڑھنے کا پابند سمجھا جائے سانحۂ بھونگ اور مندر جلائے جانے کے قبیح فعل کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کسی کے انفرادی یا مشتعل گروہ کے فعل کو ریاستی سطح پر مسلمانوں کا اجتماعی رویہ نہ سمجھا جائے وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے فوری کارروائی کر کے 105 ملزمان کو مقدمہ درج کر کےگرفتار اور عدالت کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔











