وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کی تربیلا ڈیم توسیعی منصوبہ کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو

20

تربیلا،12اگست ( اےپی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے تربیلا ڈیم توسیعی منصوبہ کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے  سے 1530 میگاواٹ ماحول دوست اور سستی پن بجلی حاصل ہو گی۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ان منصوبوں سے واٹر سٹوریج میں اضافہ ہو گا۔1967 کے بعد پاکستان میں کوئی بڑے ڈیمز نہیں بنے۔ وزیر اعظم عمران خان ملک میں سستی بجلی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ انہون نے کہا کہ یہ سارے منصوبے مکمل ہونے کے بعد تقریبا  ساڑھے دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی۔