اسلام آباد، 13 اگست (اے پی پی ): پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی پی سی صائمہ ندیم نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست کا دن ہمارے دل میں ہونا چاہیے اور وہ اس لئے کہ اس نے ہمیں وہ آزادی دی ہے جس کا ہم کھبی سوچ بھی نہیں سکتے تھے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر کے بارے میں ان سے جانا چاہیے جو آزادی کیلئے اپنے جانیں قربان کر رہے ہیں ۔











