لاہور، 13 اگست(اے پی پی): پنجاب اسمبلی کی ممبر سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے ہمیں ایک قابل فخر قوم بننے کی ضرورت ہے،ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر جو وطن حاصل کیا ہم نے اس کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشش کرنی ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی اس ملک کو ہمیشہ قائم ر کھے ، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کی سوچ و فکر سے بننے والی مملکت کو انہی افکار پر عمل پیرا ہو کر ایک مثالی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے ۔











