لاہور، 13 اگست(اے پی پی): رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے کہ جس کی قدر کرنا لازم ہے، ہندوستان کے محکوم مسلمانوں کی حالت زار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں آزاد ہوتے ہوئے ہمہ وقت رب کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا چنانچہ یہاں اسلام شریعت اور نظام مصطفٰے کا نفاذ لازم ہے کیونکہ اسی میں پاکستان کی سلامتی پنہاں ہے۔











