ہمیں  اپنی آزادی پر  اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہونا چاہیے؛ ڈپٹی کمشنر ملتان  علی شہزاد کا یوم آزادی پر پیغام

19

ملتان ، 14اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نےیوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی 75 ویں سالگرہ منانے جارہا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہماری قوم کو یہ دن دکھایا، زندہ قومیں اپنی تہوار جیسے ہی حالات ہوں ضرور مناتی ہے اور اپنا جزبہ حب الوطنی کا بھرپور اظہار کرتی ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے جشنِ آزادی کے موقع پر پیغام   میں کہا کہ کرونا کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، میں التماس کروں گا تمام عوام سے کہ وہ اس جشن آزادی کو کورونا کے ایس او پیز اور محرم کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے بھرپور طریقے سے منانے اس میں ساتھ ہی ساتھ ہماری شجر کاری کے ایک مہم جس میں ضلع ملتان کو تقریباً چار لاکھ پودوں کا حدف دیا گیا ہے،اس میں بھی اپنا حصہ ڈالیں اور ایک ایک پرچم کے ساتھ ایک ایک پودا لگائیں  اور اس پودے کو تناور درخت بنانے تک اس کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ  یاد رکھیں کہ زندہ قومیں کھبی بھی اپنا جزبہ حب الوطنی فراموش نہیں کرتی اور حالات جیسے بھی ہوں ہم انشاءاللہ تعالیٰ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ہم نے کورونا  کا بھی مقابلہ الحمدللہ اچھے طریقے سے کیا ہے اور انشاء اللہ آگے بھی اس کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی تمام تر ذمہ داری پوری کریں گے ۔

اے پی پی /کاشف/نورین