مری،14 اگست (اے پی پی ): انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری کے زیر نگرانی جشن آزادی کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر آفس مری مال روڈ پر پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،ریسکیو 1122 مری کے چاک و چوبند دستےنے سلامی پیش کی۔
اس پر وقار تقریب میں انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان نے ارض پاکستان میں بسنے والے ہر شہری کو 74ویں جشن آزادی کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل مری میں تمام ریسکیو سٹیشنز کو خوبصورتی سے سجادیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا دن پاکستانی قوم کے لیے اہم ترین دن ہے،پوری قوم کو آزادی مبارک ،آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔
حمزہ علی خان نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں ہم اپنے شہدا کی لازاول قربانیوں کو کھبی نہیں بھول سکتے،قائداعظم محمد علی جناح کی دن رات کوششوں سے آج ہم آزاد زندگی بسر کر رہے ہیں،ہمیں قائد اعظم کے فرمان پر عمل پیراہ ہو کہ اس ملک کو آگے لے کر جانا ہوگا۔اس ملک میں رہنے والے ہر شہری کو ملک و قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
بعد ازاں ریسکیو 1122 سنٹرل سٹیشن پر بھی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی سمیت دیگر تقریبات شامل تھیں۔
جشن آزادی کے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔
تقریب کے اختتام پر میں لازاول قربانیاں دینے والے شہداء جن کی بدولت آج ہم آزاد زندگی بسر کر رہے ہیں، ان کے لیۓ دعا بھی کی گئی۔











