جلالپورپیروالا، 14 اگست (آے پی پی ):پروفیسرز گرامر سکو ل اینڈ کالج کے زیر اہتمام حاجی ضیاء الحق میموریل ٹیلنٹ سکالرشپ کے تحت ہونیوالے ٹیسٹ میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
ٹیسٹ میں تحصیل بھر سے سرکاری و پرائیویٹ سکول کے 1ہزار طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 5طلباء و طالبات کو 70سی سی موٹر سائیکل انعام دیئے گئے جبکہ 12طلباء و طالبات میں مجموعی طور پر ساڑھے 3لاکھ ر وپے کیش پرائز دیا گیا۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیر مصلح دین شاہ،پروفیسر عبدالشکور شاکرپرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج،ڈاکٹر حافظ فدا حسین کنٹرولر امتحانات،شیخ شبیر سینئر ہیڈ ماسٹر،پروفیسر خادم حسین وائس پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج،پرو فیسر خواجہ احسن ندیم سمیت طلباء و طالبات،اساتذہ اور پوزیشن ہولڈر بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی ۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیر مصلح الدین شاہ اور اساتذہ سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ادارہ ہذا زوار حسین خواجہ،پرنسپل ادارہ ہذا خواجہ محمد عمیر اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھا۔