اوکاڑہ:پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر 200 پونڈ کا کیک کاٹا گیا

43

اوکاڑہ،14اگست(اے پی پی ): ملک  کے دوسرے علاقوں کی طرح ضلع اوکاڑہ میں بھی سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر پر پاکستان کا 75واں یوم آزادی قومی جذبے سے منایا گیا۔

یوم آزادی کے موقع پرصوبائی وزراء سید صمصام بخاری وزیر برائے فشریز، اشتمال اراضی، اعجاز عالم آگسٹین وزیر برائےانسانی حقوق و اقلیتی امور، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، ڈی پی او فیصل شہزاد،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سلیم صادق نے اوکاڑہ پریس کلب میں صدر پریس کلب شہباز شاہین اور اراکین پریس کلب کے ساتھ مشترکہ  طور پر جشن آزادی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے 200 پونڈ کا کیک کاٹا۔

تقریب کا آغاز پریس کلب کی عمارت پر قومی پرچم لہرا کر کیا گیا۔

اس موقع پر مہمانان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے وطن کی آزادی کے لئے دی جانے والی عظیم قربانیوں کا ذکر کیا ا، پریس کلب میں منعقدہ تقریب کے انتظامات پر صدر اور اراکین کی کاوشوں کو سراہا۔