اوکاڑہ،16اگست(اے پی پی): محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے حوالے سےپولیس اور دیگر اداروں نے فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کی قیادت ایس انویسٹی گیشن عبداللہ احمد نے کی جس میں ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ڈولفن اسکواڈز سمیت پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ جناح پارک سے شروع ہو کر پل فور ایل، دیپالپور چوک سمیت مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا ٹینک چوک میں اختتام پذیر ہوا۔
فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ اور یقین دلانا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔