گلیات میں پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 5غیر قانونی عمارتوں کو مکمل ختم کر دیا گیا

15

 گلیات، 17اگست(اے پی پی):گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، متعدد پختہ عمارتوں کو گرا دیا گیا، اپریشن جاری رکھیں گے، ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق خیرہ گلی میں سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی، تاحال آپریشن میں پانچ غیر قانونی عمارتوں کو مکمل ختم کر دیا۔

آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر بی سی اے انور زیب خان اور اے سی گلیات کر رہے ہیں، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے گی، ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب کا کہنا ہے کہ جی ڈی ا ے لینڈ مافیا کو تجاوزات کی آڑ میں قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے،  نتھیاگلی، ڈونگا گلی،ایوبیہ، خانسپور میں بھی آپریشن کا دائرہ کار برھائیں گے