چنیوٹ،17 اگست (ا ے پی پی ): ڈویژنل کمشنر فیصل آباد ثاقب منان نے چنیوٹ کا دورہ کیا،ڈی سی آفس میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرننگ کے حوالے سے بنائے گئے کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور کیمروں کی ورکنگ کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان، ڈی پی او بلال ظفر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے ڈپٹی کمشنرسید محمد مسعود نعمان اور ڈی پی او بلال ظفرکے ہمراہ تحصیل لالیاں کا دورہ کیا اور 8محرم کے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے محرم جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی و دیگر یوٹیلٹی سروسز کو چیک کیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے جلوس کے منتظمین سے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروائیں اور فیس ماسک کا استعمال کیا جائے۔