عارف والا نوویں محرم الحرام کے سلسلہ میں علم پاک کا جلوس گاؤں 67/ ای بی میں محمد حسین چھٹہ کی رہشگاہ سے برآمد ہوگیا

34

عارف والا،18اگست(اے پی پی):عارف والا نوویں محرم الحرام کے سلسلہ میں علم پاک کا جلوس گاؤں 67/ ای بی میں رہائشگاہ محمد حسین چھٹہ سے برآمد  ہوا۔ جلوس مختلف مقررکردہ راستوں سے ہوتا ہوا مین روڈ پر پہنچا جہاں پرنوحہ خوانی کی گئی جبکہ عزاداران نے ماتم کرکے پرسا دیا۔ جلوس کے تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے بعد ازاں جلوس مقرر کردہ  راستوں سے گزر کر امام بارگاہ قیصر بتولؓ پہنچ کراختتام پذیرہوگیا، جلوس کے راستوں کو کارڈن آف کرکے پولیس کی بھاری نفری جگہ جگہ تعینات کی گئی تھی