اوکاڑہ؛ ہفتہ بریسٹ فیڈنگ کے سلسلے میں سیمینار اور آگاہی واک کاانعقاد

32

 

اوکاڑہ،22اگست(اے پی پی ):ماں کے دودھ کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیےحکومت پنجاب کے پروگرام آئی آر ایم این سی ایچ کے تحت ضلع بھر میں بریسٹ فیڈنگ ویک منایاجارہا ہے جو 28 اگست تک جاری رہے گا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نے بریسٹ فیڈنگ ویک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا دودھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں ہرسال ہونے والی تقریباً 82300 اموات روک سکتا ہےاس کی وجہ سے 20 ہزار سے زائد ماؤں کو کینسر کی وجہ سے موت کے منہ سے بچایا جا سکتا ہے ۔محتاط اندازے کے مطابق تقریباً 76 لاکھ بچے ماں کے دودھ سے محروم رہ جاتے ہیں جو مختلف موذی اور مہلک بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے اوکاڑہ میں سیمینار اور  آگاہی واک کاانعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر سجاد گیلانی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عمران، مانیٹرنگ آفیسر افضل کمیانہ کے علاوہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر، لیڈی ہیلتھ ورکرز، این جی اوز کے نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔