اوکاڑہ؛ الخدمت ویلفیئر کونسل کی طرف سے مستحق طلباء و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اعانت کا سلسلہ جاری

43

اوکاڑہ،22اگست(اے پی پی): الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کی طرف سے مستحق طلباء و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اعانت کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس نئی تعلیمی سال میں  پہلی تا پانچویں کلاس کے بچوں کے لئے کتب،  کاپیاں،بیگ، یونیفارم، جوتے،جیومیٹری بکس، امتحانی گتے   ودیگر اشیاء کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے ۔

اس حوالے   سے  الخدمت ویلفیئرکونسل رینالہ خورد کے سرپرست سید ندیم جعفری نے کہا کہ پچھلے 30 سال سے ان طلباءوطالبات جو سکول و کلاسز میں پوزیشن حاصل کرتے ہیں انکو ٹرافی،میڈلز، شلیڈزجبکہ مستحق طلباء و طالبات میں کتابیں،کاپیاں، جیومیٹری بکس، امتحانی گتے، کلراور قرآنی قاعدے نمازیں تقسیم کی جارہ ی ہیں، پہلے مرحلے میں دیہاتی سکولز کو ترجیح دی جائے گی۔

 اس موقع پر الخدمت ویلفیئرکونسل کےصدر عبداللہ رشید ، جنرل سیکرٹری رانا ذوالفقار علی نے استطاعت و مخیر حضرات سے اپیل کی  ہے  کہ وہ اپنے قرب و جوار میں مستحق بچوں کی اعانت کریں۔