اسلام آباد،23اگست(اے پی پی): غلام محمد میمن نے قائم مقام آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
پیر کو یہاں عدالت عظمی میں قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈیشنل آڈیٹر جنرل، غلام محمد میمن سے قائم مقام آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا ۔
سپریم کورٹ میں منعقد ہونے والی پروقار مگر سادہ تقریب میں عدالت عظمی اور آڈیٹر جنرل آفس کے اسٹاف نے شرکت کی۔