ملتان،23 اگست(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ریڈ کریسنٹ میڈیکل سنٹرز کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میڈیکل سنٹرز کی مشینری اور سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر علی مہدی نے بریفننگ دی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ہلال احمر کے میڈیکل سنٹرز کی عمارات کو صحت کے منصوبوں کیلئے موثر استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے فنڈز بڑھانے کیلئے اقدامات کرینگے، ریڈ کریسنٹ کے ملازمین کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سی ای او ہیلتھ شعیب گورمانی بھی شریک ہوئے۔