خوشاب، 24 اگست(اے پی پی):قائد آباد کے علاقہ گولے والی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اپریشن ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ عامرشیرازی کی زیر نگرانی جاری ، پولیس بھاری نفری پہنچ گئی، ایس ایچ او.مٹھہ ٹوانہ اور انچارج سی آئی اے سٹاف اپنی فورس کی ہمراہ سرچ آپریشن میں موجود ہیں۔ ایلیٹ فورس لیڈی کانسٹیبلان کی بھا ری نفری سرچ آپریشن کے ہمراہ ہے۔
گزشتہ روز گولے والی کے علاقے میں کئ گھنٹے فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلا رہا، گولے والی علاقہ جرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے