ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات

23

ملتان 24 آگست 2021 ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے کی سب سے بڑی کالونی فاطمہ جناح ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیاگیا۔ فاطمہ جناح ٹاؤن میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خاتمے تک یہ آ پریشن مسلسل جاری رہے گا۔ انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فاطمہ جناح ٹاؤن گیٹ نمبر 1سے ملحقہ پرایؤیٹ آبادی کی طرف سے بنائی گئی دو عدد دکانیں جن کا رخ فاطمہ جناح ٹاؤن کی طرف کیا گیا تھا دونوں دکانیں گرا دی گئیں۔فاطمہ جناح ٹاؤن پلاٹ نمبر 371 بلاک ایچ اور پلاٹ نمبر 31بلاک جی میں غیر قانونی طور پر قائم بھانے ختم کرا دئے گئے اور ان کی چار دیواری گرا کے قبضہ واگزار کرا لیا گیا۔ آپریشن میں ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ محمد عمیر ملغانی  اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر،نفری پولیس،ہیوی مشینری و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔