ملتان،25اگست(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ملتان نے ڈینگی کے خلاف بھرپور سرویلنس مہم شروع کا حکم دے دیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد کی صدارت میں انسداد ڈینگی مہم کاجائزہ لینے کےلئے اجلاس منعقد ہوا۔اجلا س میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے ڈینگی سے متعلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوامی مقامات اور گھروں میں ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ رواں برس ڈینگی کے متعدد مریض رپورٹ ہوئے۔ڈپٹی کمشنرنے مزید کہاکہ ضلع میں ڈینگی کے حوالے سے 311 انڈور اور 130 آوٹ ڈور ٹیمیں کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی لاروا کے حوالے سے حساس مقامات کی مکمل سوئپنگ کی جائے۔ڈپٹی کمشنرنے فوکل پرسن ڈینگی سمیت خالی نشستوں پر فوری تعیناتی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔