مظفرگڑھ،30اگست (اےپی پی): ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی، ریسکیو 1122نے 70 سے 80 فٹ بلند درخت میں پھنسےکوئے کو زندہ اتار کرآزاد چھوڑ دیا۔
کوا تقریباً 70 سے 80 فٹ بلندی درخت میں پھنسا ہوا تھا، جہاں ریسکیو کی رسائی آسان نہ تھی، لیکن ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کے جوانوں نے مسلسل تین گھنٹے سے زائد ریسکیو آپریشن جاری رکھتے ہوئے کوے کو زندہ اتار کر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہوا میں آزاد چھوڑ دیا۔