اوکاڑہ:ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کلین اینڈ گرین پاکستان ملک غلام نبی نے ڈسٹرکٹ جمنیزیم اوکاڑہ کے لان میں پودا لگاکر آگاہی واک کی قیادت کی

37

اوکاڑہ،30اگست )اے پی پی) :کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اوکاڑہ نثارالحق نے ڈسٹرکٹ جمنیزیم اوکاڑہ کے لان میں پودے لگانے کا اہتمام کیا اور پروگرام کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کلین اینڈ گرین پاکستان ضلع اوکاڑہ ملک غلام نبی، ممبر اینٹی نارکوٹکس کمیٹی پنجاب خلیل الرحمان کاکڑ،سردار عدیل شفاعت،چوہدری ساجد سندھو اور دیگر کارکنان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودےلگائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کلین اینڈ گرین پاکستان ملک غلام نبی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی دلچسپی سے  جاری شجرکاری مہم سے پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے کا خواب انشاء اللہ شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نےملکی ترقی سلامتی، خوشحالی اور  استحکام کے لئےدعا کے بعد آگاہی واک کی قیادت کی۔