لاہور 31 اگست (اےپی پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ فلاحی اداروں نے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے مقررہ ایداف سے زیادہ کام کیا ہے اور کامیابیاں حاصل کی ہیں.وہ آج گورنر ہاؤس لاہور میی صاف پانی کے منصوبوں پر کام کرنے والے فلاحی اداروں کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہےتھے.گورنر نے کہا کہ میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنا میرا مشن ہے اور وطن عزیز میں 80٪ لوگ گندا پانی پینے پر مجبورہیں اور گندا پانی بیماریوں کی بڑی وجہ ہے .صاف پانی دینے سے ہیلتھ کا بل بھی کم ہوجائے گا –
گورنر نے مذید کہا کہ اس وقت وزیراعظم، وزیراعلی، بیوروکریسی اور مخیر حضرات جہاداور عبادت سمجھ کرصاف پانی کےمنصوبوں پر کام کررہے ہیں .انہوں نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی,(پاپا )الخدمت فاونڈیشن، اسلامک ایڈ ، مسلم ہینڈز ، واٹر ایڈ ،اخوت، آگاہی، ، سیلانی ویلفئرانٹرنیشنل ، عبدلعلیم خان فاؤنڈیشن ,سہارہ فاؤنڈیشن اور دیگر ادارے بڑھ چڑھ کر صاف پانی کے پلانٹس لگا رہے ہیں.چودھری سرور نے بتایا کہ یونیسیف کے تعاون سے ملتان میں 8ھفتوں میں 11واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل کیے ہیں. انہوں نے کہا کہ جو پلانٹس سابقہ ادوار میں ڈیڑھ کروڑ میں لگا تے تھے ہم 30 لاکھ میں لگا رہے ہیں .چیئرمین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل، سی ای او سید ذاہد عزیز اور دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔