ملتان، 31 آگست (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن۔انفورسمنٹ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نیو شاہ شمس کالونی کے مین گیٹ کے اطراف اور کالونی کے مین روڈز کی سائیڈ اور چوکوں پر قائم تمام تر عارضی و مستقل تجاوزات کو کلیئر کروا دیا۔آپریشن کی سربراسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان نے کہ جبکہ سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر ، نفری پولیس اور انفورسمنٹ عملہ ان کے ہمراہ تھا۔