وہاڑی :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کی زیر صدارت پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرس ہال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

18

وہاڑی ,31اگست (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں بہترین پبلک سروس ڈیلیوری فراہم کرنے کے لئے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہو گا۔ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے وہاڑی پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا

کرائم میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرؤف میاں, ایس ڈی پی او سرکل صدر مظہر حیات, ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز بھی موجود تھے میٹنگ کے دوران ڈی پی او وہاڑی نے سرکل وائز اپ ٹو ڈیٹ کرائم کا جائزہ لیا اور مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان اور مجرمان اشتہاریوں کی فوری گرفتاری اور ان مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی کے لئے احکامات جاری کیے جبکہ زیر تفتیش امثلاجات، پینڈنگ چالان، PFSA کی رپورٹ، چالان نامکمل,  مقدمات عدم پتہ کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں بہترین پبلک سروس ڈیلیوری فراہم کرنے کے لئے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہو گا پکار 15پر کی گئی کالز کا اگر جرم قابل دست اندازی پولیس بنتا ہے تو ایف آئی آر کا 100فیصد اندراج یقینی بنائیں. کسی بھی سرکاری محکمہ کی کوئی ایف آئی آر نہیں روکی جائے گی درخواست موصول ہوتے ہی بغیر وقت ضائع کیے بغیر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ POLCOM, 1787, PMDU اور باقی IT سے متعلقہ فیلڈ میں کوئی بھی فیک کاروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔