اسلام آباد،3ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور برطانیہ نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں مربوط نظام حکومت کے حامی ہیں، افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں ہے، افغانستان میں عوامی حمایت پربننےوالی حکومت سے تعاون کریں گے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پربرطانیہ خاموش نہیں بیٹھے گا جبکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ خطے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں ،امید کرتے ہیں کہ طالبان افغانستان میں امن و استحکام لائیں گے ، افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھیں گے ۔











