دور حاضر میں اعلیٰ تعلیم ہی ملک کی ترقی وخوشحالی میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے؛گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا

30

پشین،05 ستمبر(اے پی پی): گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نےکہاہے کہ اعلی تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، دور حاضر میں اعلیٰ تعلیم ہی ملک کی ترقی وخوشحالی میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے  بلوچستان یونیورسٹی پشین کیمپس ،لاءکالج کی زیر تعمیر بلڈنگ اور پرانے بلڈنگ یونیورسٹی کیمپس کی اورایکٹینشن کیلئے  لیبر سکول بلڈنگ  کا مختصر معائنہ کرتے ہوئے کیا، لاء کالج کیمپس کے انجارچ کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد شعیب کاکڑ نے کیمپس کےبلڈنگ سے متعلق گورنر بلوچستان کو بریفنگ دی، کیمپس کی تعلیمی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں سمیت کیمپس سے متعلق مسائل سے گورنر بلوچستان کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر پشین شبیر احمد مینگل نے لیبر سکول بلڈنگ سے متعلق گورنر بلوچستان کو بریفنگ دی۔

 اس موقع پرسنل سیکرٹری ٹو گورنر عبدالناصر دوتانی ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ ،پاکستان ریڈ کریسنٹ کے چیئرمین عبدالباری ، بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر شیر زمان تاجک، اسسٹنٹ کمشنر پشین ،اسسٹنٹ کمشنر برشور ،عنایت اللہ کاکڑ، آئی ایس ایف کے صوبائی کوارڈینیٹر ثنا اللہ آغا، نیاز ملاخیل، مطیع اللہ کاکڑ، پاکستان تحریک انصاف پشین کے امان اللہ ترین، نصیب اللہ کلیوال ودیگر بھی موجود تھے۔